وزیراعظم کا کوروناریلیف فنڈ قائم کرنے کااعلان

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2020 07:06pm

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کےخلاف جنگ کےلئے ریلیف فنڈ قائم کرنے کااعلان کردیا۔

وزیر اعظم نے قوم سےکیے جانے والے خطاب میں کہا پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا پیکج دیا ہے جبکہ امریکا کورونا سے لڑنے کےلئےدوہزارارب کا پیکج دےرہا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کےلئے وزیر اعظم نے نے  بڑا اقدام لیتے ہوئےکوروناریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کا کہنا  تھا کہ کہتے ہیں پاکستان کی تاریخ سب سےبڑا ریلیف پیکج ہےجبکہ امریکا نے دوہزار ارب ڈالر کا پیکج دیا۔

وزیراعظم نےریلیف ٹائیگرفورس کااعلان کرتے ہوئے کہا یہ فورس لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں پہنچےگی۔ امدادی سامان متاثرین کے گھر تک پہنچائے گی۔

عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا  تمہاری وجہ سے اگر غریب بھوکا مراتو تمہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان نے ایک بارپھر لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا غلط فیصلےانسان کو تباہی کےدہانےپر پہنچا دیتے ہیں۔مودی کوغلط فیصلےپرعوام سےمعافی مانگنی پڑی۔اتحاد اور احتیاط سے ہی کوروناسےلڑا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نےیہ بھی کہاکہ ریلیف فنڈمیں ہرشخص اپناحصہ ڈالے۔فنڈزکےذریعےہم غریبوں کو گھرگھر پیسہ پہنچائیں گے۔چاہتےہیں ہماری خیرات درست جگہ استعمال ہوسکے۔

انہوں نے کہا پانچ سےسات دن میں کوروناکی صورتحال واضح ہوجائےگی۔